English   /   Kannada   /   Nawayathi

نجیب گمشدگی معاملہ : سی بی آئی کلوزر رپورٹ سونپتی ہے تو پھر سپریم کورٹ جائیں گی: نجیب کی ماں

share with us

نئی دہلی :15؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)جے این یو کے گمشدہ طالب علم نجیب کی ماں فاطمہ نفیس نے کہا ہے کہ انہیں عدلیہ پو پورا بھروسہ ہے اور انھیں انصاف ضرور ملے گا۔انہوں نے کہا کہ خدا ان لوگوں کو غارت کرے جنہوں نے نجیب کو اسکی ماں سے جدا کیا ۔میڈیا رپورٹز میں یہ خبر گردش میں تھی کہ سی بی آئی جے این یو طالب علم نجیب احمد کے گمشدگی کے معاملے میں حتمی رپورٹ سونپ کر مقدمہ ختم کرسکتی ہے۔نجیب کی ماں فاطمہ کا کہنا ہے کہ وہ ہار نہیں مانیں گی اور سی بی آئی کلوزر رپورٹ سونپتی ہے تو وہ اس کے خلاف سپریم کورٹ جائیں گی۔بتا دیں کہ سال 2016 میں اکتوبر کے مہینے میں اے بی وی پی کے کچھ طلباء کے ساتھ اختلافات کے بعد نجیب احمد کی پر اسرا ر طور پر گمشدگی ہوئی تھی ۔نجیب کی گمشدگی کو لیکر جے این یو سمیت پورے دہلی میں کئی جگہوں پر احتجاجی مظاہرے ہوئے تھے اور معاملے کی جانچ کی  مانگ کی گئی تھی ۔اس کے بعد یہ معامہ سی بی آئی کے پاس گیا،حالانکہ ابھی تک سی بی آئی نجیب کو ڈھونڈھنے میں ناکام رہی۔نجیب کی ماں نے کہا 'سی بی آئی کلوزر رپورٹ سونپنا چاہتی ہے لیکن میں اس معاملے کو بند نہیں ہونے دوں گی ۔ اگر ضروت پڑی تو میں سپریم کورٹ جاؤں گی'۔انہوں نے کہا کہ 'میں عدالت سے گزارش کروں گی کہ نجیب کو تلاش کرنےکے لئے ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں ایک آزاد کمیٹی کے تشکیل دی جائے، میں اپنی لڑائی جاری رکھوں گی'۔واضح رہے کہ جمعے کو نجیب کے معاملے کو لیکر عدالت میں سماعت ہوئی تھی جس کے لئے نفیس فاطمہ اترپردیش کے ضلع بدایون سے دہلی آئی تھیں ۔انہوں نے کہا کہ 'ایک سال قبل جب سی بی آئی نے اس کیس کو اپنے ہاتھ میں لیا تھا تو انہوں نے وعدہ کیا تھا کہ وہ میرے لخت جگر کو صحیح سلامت واپس لائے گی لیکن ایک سال سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے سی بی آئی کے پاس نجیب کے بارے میں کوئی جانکاری نہیں ہے ،آخر نجیب کہاں ہے؟'۔نفیس فاطمہ نے مزید کہا کہ 'ہم نے سی بی آئی کو 9 ایسے افراد کے نام دیے تھے جنہوں نے نجیب کو زدو کوب کیا تھا، اگر سی بی آئی ان سے سختی سے پوچھ تاچھ کی ہوتی تو کچھ پتہ چلتا، آج تک کسی وزیر نے ہمارے حمایت میں ایک ٹویٹ تک بھی نہیں کیا، مجھے عدلیہ پر پورا بھروسہ ہے اور مجھے انصاف ضرور ملے گا'۔انہوں نے کہا کہ اس ملک میں ابھی بھی قانون اور انسانیت زندہ ہیں، خدا ان لوگوں کو غارت کرے جنہوں نے نجیب کو اس کی ماں سے جدا کیا۔یاد رہے کہ نجیب تقریبا ڈیڑھ سال سے غائب ہے،پھر بھی ماں فاطمہ کو پورا یقین ہے کہ ان کا بیٹا زندہ ہے۔ان کے مطابق میرا دل کہتا ہیکہ میرا لخت جگر زندہ ہے لیکن کسی نے اس کو قید کر رکھا ہے، مجھے نہیں معلوم کہ وہ کب واپس آئے گا لیکن اپنے بیٹے کو واپس پانے کے لئے میں ہر ممکن کوشش کروں گی ۔فاطمہ نفیس نے ایک بار پھر کہا کہ اگر انکا بیٹا واپس آجاتا ہے تو وہ سارے مقدمے واپس لے لیں گی، انہوں نے مزید کہا کہ میں شروع سے یہ بات کہہ رہی ہوں کہ اگر میرا بیٹا واپس آجاتا ہے تو میں سارے کیس واپس لے لوں گی ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا