English   /   Kannada   /   Nawayathi

بی جے پی بجٹ پر عوام کی غلط رہنمائی کررہی ہے : یوٹی قادر 

share with us

اڈپی 15؍ جولائی 2018(فکروخبر نیوز) ریاستی وزیر یوٹی قادر نے بی جے پی پر الزام عائد کرتے ہوئے بیان دیا ہے کہ وہ بجٹ کو لے کر لوگوں کی غلط رہنمائی کررہی ہے۔ یہ بجٹ سدارامیا بجٹ کے ترقیاتی کاموں کو آگے لے جانے والا ہے۔ سدارامیا سرکار کے وقت ان کے بجٹ میں ساحلی پٹی میں کئی نئے منصوبے ملے تھے جن پر کا م بھی ہوا۔ حزبِ مخالف اس بجٹ کے بارے میں تفصیلات سے ناواقف ہے۔ اڈپی بلدیہ میں پینے کا صاف پانی مہیاکرانے کے لیے 1,180کروڑ روپئے منظور کیے گئے ہیں ۔ ہم نے اس کے لیے ٹینڈر بھی بلایا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع میں دیگر ترقیاتی کام بھی جاری کیے جائیں گے ، انہوں نے یقین دلاتے ہوئے کہاکہ جو کام باقی ہیں وہ جلد از جلد پورے کیے جائیں گے۔ ضلع اڈپی میں دو اندرا کینٹین موجود ہیں اور دیگر دو کا بھی عنقریب افتتاح عمل میں آنے والا ہے۔ انہوں نے واضح انداز میں کہا کہ نتور اور کوڈا ڈور میں گھربھی تعمیر کیے جائیں گے جس کے لیے کل 29کروڑ روپئے مختص کردئیے گئے ہیں۔ اخبار ی نمائندو ں کی جانب سے ماہی گیر طبقہ کو بہتر سہولیات فراہم کرانے کے لیے بی جے پی کے ان کے ساتھ کھڑے رہنے کے متعلق جب ان سے سوال کیا گیا تو ان کا کہنا ہے کہ کرناٹک میں گجرات کے مقابلہ میں بہتر سہولیات ماہی گیر طبقہ کو مل رہی ہیں۔ ساحلی اضلاع میں کانگریس کو صرف ایک سیٹ ملنے کے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ کوئی قانون نہیں ہے کہ لوگ ترقیاتی کاموں پر ووٹ دیں البتہ ہم نے کئی ایک ترقیاتی کام کیے ہیں اور سدارامیا حکومت کی جانب سے کیے گئے ترقیاتی کاموں سے عوام مطمئن بھی ہیں۔ انہوں نے بی جے پی پر پلٹ وار کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو ملازمت دینے کے وعدے کو لے کر اقتدار پر آئی ہے لیکن اب اعلی تعلیم والا طبقہ کے لیے ملازمت کی شرح بہت ہی کم ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا