English   /   Kannada   /   Nawayathi

سمندری کٹاؤ سے ایک مکان منہدم ، کئی رہائشی مکانات کو بھی خطرہ لاحق

share with us

منگلور: 14؍جولائی2018(فکروخبرنیوز) الال کے ساحل سمندر پر سمندری لہروں کے ساحل سے ٹکرانے کے نتیجہ میں ایک مکان کی دیواریں منہدم ہو گئی ، لگاتار کئی روز سے جاری موسلادھار بارش کے نتیجہ میں الال مکا چیری اور اچلا اور سومیشور ساحل سمندر پر کٹاؤ کا خطرہ بڑھ رہا ہے جس سے ساحل پر رہائش پذیر لوگوں کو تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ،ذرائع کے مطابق علی ابا نامی ایک شخص کا مکان آج زبردست سمندری لہروں کے ساحل سے ٹکرانے کے نتیجہ میں تبا ہ ہوگیا ، حادثہ کی اطلاع کے ساتھ اسسٹنٹ کمشنر سنتوش اور سینئر اہلکاروں نے جائے واقعہ کا دورہ کرتے ہوئے حالات کا جائزہ لیا ان کا کہنا ہے کہ سمندری جوں جوں بڑھ رہی ہے اسی کے ساتھ سمندری کٹاؤ کا بھی خطرہ بڑھ رہا ہے اور وہاں واقع تین رہائشی مکانات پر بھی خوف منڈلا رہا ہے 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا