English   /   Kannada   /   Nawayathi

خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل کی جانب سے عازمین حج کے لیے تربیتی کیمپ کا انعقاد 

share with us

 

بھٹکل 14؍ جولائی 2018(فکروخبر نیوز) امسال حج کے مبارک سفر پر روانہ ہونے والے عازمین کے لیے خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل کے دفتر میں مذکورہ جماعت کی جانب سے تربیتی پروگرام بروز جمعہ بعد عصر منعقد کیا گیا جس میں اسٹیج پر موجود علماء کرام نے حج وعمرہ ، آدابِ سفر اور زیارتِ مدینہ کے موضوعات پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ قاضی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل مولانا خواجہ معین الدین ندوی مدنی نے حج کے مسائل بیان کرتے ہوئے کہا کہ حاجی کو خوشخبری اس بات کی دی گئی ہے کہ وہ حج سے اس طرح لوٹتا ہے جیسے وہ ماں کے پیٹ سے ابھی نکلا ہے۔ یعنی حج کے اس مبارک سفر سے لوٹنے کے بعد اس بچہ کی طرح اس پر کوئی گناہ نہیں ہوتا جس کو ماں نے ابھی جناہے۔ لہذا حج کے اس مقدس سفر پر جانے سے قبل آدمی اس کے مسائل اور آداب بھی معلوم کرلیں ۔ مولانا نے کہا کہ سعودی حکومت کے قانون کے مطابق اب حج کے مسائل معلوم کرنا اور اس کے لیے کلاس میں حصہ لینا ضروری قرار دیا گیا ہے ، ٹرویل ایجنٹ اس کا اہتمام نہیں کرتے البتہ بعض دوسرے لوگ اس کا اہتمام کرتے ہیں جس سے عازمین فائدہ اٹھاتے ہیں۔ اگر حکومت کی جانب سے اس کو لازم قرار بھی نہ دیا جاتا تب بھی حج کے مسائل معلوم کرنا ہمارا فریضہ ہے ، مولانا نے اس کے ساتھ دیگر اہم مسائل پر بھی تفصیلاً روشنی ڈالی۔ مولانا یاسین ندوی نے زیارتِ مدینہ کی تمام تر تفصیلات عازمین کے سامنے رکھتے ہوئے کہا کہ مسجد نبوی میں داخل ہوتے وقت مسجد کے جو بھی آداب ہوں اس کو ملحوظ رکھا جائے اور اس بات کی کوشش کی کہ وہاں پر ہم زیادہ سے زیادہ اپنے اوقات کو عبادت میں گذارنے کی کوشش کریں۔ مولانا محمد حسین رکن الدین رشادی نے سفر کے آداب پر روشنی ڈالی۔ دعائیہ کلمات پر یہ نشست اپنے اختتام کو پہنچی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا