English   /   Kannada   /   Nawayathi

عرب اتحاد کے 17بحری جہاز یمنی بندگاہ میں داخل

share with us

صنعاء:14؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)یمن میں جمعہ کے روز آئینی حکومت اور عرب اتحاد ممالک کی طرف سے بحری جہازوں کو یمنی بندرگاہوں میں داخلے کے 17 اجازت نامے جاری کیے گئے۔ عرب اتحادی کی طرف سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ الحدیدہ بندرگاہ میں داخلے کے لیے تین بحری جہازوں کو اجازت نامے دیے گئے جب کہ تین جہاز داخلے کی اجازت کے لیے منتظر ہیں۔عرب اتحاد کا کہنا ہے کہ حوثی ملیشیا نے دو ہفتوں سے ایک جہاز کو الحدیدہ بندرگاہ میں داخل ہونے سے روک رکھا تھا۔ اس بحری جہاز پر تیل کی مصنوعات لادی گئی ہیں۔ اسے بندرگاہ کی طرف جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔جُمعرات کو عرب اتحاد نے باغیوں کی جانب سے تباہ کی گئی بندرگاہوں کی طرف جانے کے لیے پانچ جہازوں کو اجازت نامے جاری کیے گئے۔ دو بحری جہاز اس وقت الحدیدہ بندرگاہ پر موجود ہیں اور دو کو باہر ہی روکا گیا ہے۔ ایک جہاز الصلیف بندرگاہ کی طرف روانہ کیا گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا