English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایران جارحانہ پالیسی کو ترک کر دے،سعودی وزیر خارجہ

share with us

برسلز :14؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ دنیا ایران کو کسی بھی صورت میں جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دے گی اور اس کو یہ بات تسلیم کرنی چاہیے۔عادل الجبیر نے برسلز میں العربیہ کے سسٹر چینل الحدث سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ’’ اگر ایران اپنی جارحانہ پالیسیوں میں تبدیلی نہیں لاتا تو اس پر دباؤ اور اس کی عالمی تنہائی میں مزید اضافہ ہوگا اور اس کواس بات کا ادراک ہوجانا چاہیے‘‘۔انھوں نے سعودی عرب کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران سے جوہری سمجھوتے سے علاحدگی کے فیصلے کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔سعودی وزیر خارجہ نے جمعہ کو برسلز میں نیٹو کے ہیڈ کوارٹرز میں یورپی پارلیمان کے متعدد ارکان سے ملاقاتیں کی تھیں اور داعش مخالف بین الاقوامی اتحاد کے وزارتی اجلاس میں شرکت کی تھی۔انھوں نے سعودی سفارت کاروں اور یورپی پارلیمان کے ارکان کے درمیان مسلسل روابط اور ابلاغ کی ضرورت پر زور دیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا