English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ: المالکی

share with us

جدہ(آئی این پی)عرب اتحاد کے سرکاری ترجمان کرنل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی فضائیہ کا ایک طیارہ فنی خرابی کے باعث صوبہ عسیر میں گر کر تباہ ہو گیا ۔غیر ملکی ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے صوبے عسیر میں سعودی فضائیہ کا ایک طیارہ فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہو گیا۔تاہم دونوں ہواباز محفوظ رہے۔یمن میں آئینی حکومت کی حمایت میں مصروف عرب اتحاد کے سرکاری ترجمان کرنل ترکی المالکی کے مطابق علی الصبح ا تحادی افواج میں شامل سعودی فضائیہ کے ایک "ٹورنیڈو" لڑاکا طیارے میں اس وقت فنی خرابی پیدا ہو گئی جب وہ تربیتی مہم سے واپس آ رہا تھا۔المالکی نے بتایا کہ اس خرابی کے نتیجے میں طیارہ صوبے عسیر میں گر کر تباہ ہو گیا تاہم دونوں ہواباز محفوظ رہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا