English   /   Kannada   /   Nawayathi

متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر کا نجی چینل ’بی آؤٹ کیو‘ کے خلاف سعودی اقدامات کا خیر مقدم

share with us

دبئی:14؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)متحدہ عرب امارات، مصر اور بحرین نے سعودی عرب کی طرف سے نجی نشریاتی ادارے ‘بی آؤٹ کیو‘ کے خلاف اقدامات کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فٹبال کی عالمی ایسوسی ایشن فیفا کی جانب سے بی آؤٹ کیو کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان کیا گیا جس پر سعودی عرب کی جانب سے خیر مقدم کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ یہ ٹی وی چینل سعودی عرب میں روس میں ہونے والے فٹ بال عالمی کپ کے میچز کو غیر قانونی طور پر نشر کررہا تھا۔عرب میڈیا کے مطابق تینوں عرب ممالک نے بی آؤٹ کیو کے خلاف سعودی عرب کے اقدامات کو درست قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ بھی اپنے ہاں اس ٹی وی چینل کے خلاف ایسے قانونی اقدامات کریں گے۔تینوں ممالک نے کہا ہے کہ نجی ٹی وی چینل بی آؤٹ کیو عرب ممالک کے نظریاتی مالکانہ حقوق کی خلاف ورزی کررہا ہے۔متحدہ عرب امارات کی نیشنل میڈیا کونسل نے کہا ہے کہ نجی چینل سعودی عرب کے شاہی حقوق پر ڈاکا ڈالنے کی کوشش کررہا ہے۔سعودی وزارت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فیفا کی جانب سے اس اقدام سے مملکت کی وزارت تجارت اور سرمایہ کاری کی بی آؤٹ کیو ٹی وی کی غیر قانونی نشریات کو رکوانے کے لیے انتھک کوششوں کو تقویت ملے گی، سعودی عرب اپنی حدود میں انٹیکچوئل پراپرٹی رائٹس کے تحفظ کے لیے اقدامات کررہا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا