English   /   Kannada   /   Nawayathi

مدرسہ بورڈ میں 19 برسوں سے کام کررہے 10 ملازمین کو شیوراج حکومت نے دکھا یا باہر کا راستہ

share with us

بھوپال: مدھیہ پردیش مدرسہ بورڈ کا قیام 1998 میں عمل میں آیا تھا ۔ اس وقت بورڈ کے کام کاج کو دیکھتے ہوئے 32 ملازمین کو کلکٹریٹ پر رکھا گیا تھا ، لیکن وقت کے ساتھ مدھیہ پردیش مد رسہ بورڈ کے کام کاج پر بھی اثر پڑا اور بورڈ میں کم کام کے سبب اورلوک آیکت کی جانچ کے پیش نظر ملازمین کی تعداد کم کر کے 22 کر دی گئی ۔ یہ 22 ملازمین 19 سالوں سے بورڈ میں اپنی خدمت انجام دے رہے تھے ۔ مگر اب ایک مرتبہ پھر انتظامیہ نے لوک آیکت جانچ کا حوالہ دیتے ہوئے ان میں سے 10 ملازمین کو باہر کا راستہ دکھا دیا ہے، جس کے خلاف ملازمین نے کورٹ کا رخ کیا ہے ، جس پر سماعت کرتے ہوئے مدھیہ پردیش ہائی کورٹ نے اسٹے لگا دیا ہے ۔لوگوں کا کہنا ہے کہ جس مقصد کے لیے مد رسہ بورڈ کا قیام عمل میں آیا تھا ، اس مقصد سے تو بورڈ دورہٹ گیا ہے ۔ نہ تو بورڈ سے مدرسوں کو فائدہ ہو رہا ہے اور نہ ہی ان بچوں کو جو یہاں سے اپنی ادھوری تعلیم کو پورا کرنا چاہتے ہیں ۔ مدھیہ پردیش مدرسہ بورڈ اب بس تنا زعوں کے لیے جانا جانے لگا ہے ۔وہیں مدرسہ بورڈ کے ملازمین کا کہنا ہے کی وہ 17۔18 سالوں سے بورڈ میں کام کر رہے ہیں ، مگر حکومت ہو یا انتظامیہ اس نے ملازمین کے بارے میں کبھی نہیں سوچا ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا