English   /   Kannada   /   Nawayathi

مغربی بنگال: 2019 سے قبل تیسرے محاذ کے تشکیل کے لیے ممتا بنرجی کی 'مہا ریلی'

share with us

مغربی بنگال :14؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع) وزیر اعلی ممتا بنرجی آئندہ لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کو اقتدار میں آنے سے روکنے کے لیے علاقائی جماعتوں کو متحد کرنے میں کو شاں ہیں۔مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی دسمبر میں بریگیڈ پریڈ گراؤنڈ میں ایک عظیم ریلی کا انعقاد کرنے جا رہی ہیں، جس سے وہ اپوزیشن جماعتوں کو متحد کر کے قومی اتحاد کا خاکہ تیار کرنے کی کوشش کریں گی، اس لیے  یہ ریلی نہایت اہم ہے۔'مہا ریلی' سے قبل وہ چینئی میں ڈی ایم کے اور لکھنؤ میں ایس پی اور بی ایس پی کی ریلیوں میں شریک ہوں گی۔قابل ذکر  ہے کہ بریگیڈ پریڈ گراؤنڈ میں 12 لاکھ لوگ آسکتے ہیں۔ اس میدان کو عموماکسی بڑے سیاسی پروگرام کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ممتا بنرجی کو امید ہے کہ اس ریلی کے ذریعے وہ عوام کے سامنے  بہتر طریقے سے اپنی بات رکھ سکتی ہیں۔ اور انہیں عام انتخاب میں تیسرے محاذ کو ووٹ دینے کے لیے راغب کر سکتی ہیں۔دوسری جانب بائیں بازو کی جماعتوں (لیفٹ) کے شریک ہونے کا کم امکان ہے۔کیوں کہ سی پی ایم نے اس پروگرام میں شرکت کرنے سے پہلے ہی انکار کر دیا ہے۔سی پی ایم کے جنرل سکریٹری سیتا رام یچوری نے کہا ہے کہ'' ممتا بنرجی خود کو بی جے پی مخالف محاذ کے رہنما کے بطور پیش کرنے کی کوشش میں جہموریت کا قتل کر رہی ہیں''۔انہوں نے مزید کہا کہ'' سی پی ایم کی شبیہ قومی سطح پر بی جے پی مخالف اور ریاست میں ترنمول مخالف ہے''۔خیال رہے کہ کانگریس نے ابھی تک بنگال میں اتحاد کے تعلق سے اپنا رخ صاف نہیں کیا ہے اور اس کے بھی ترنمول کے 'مہاریلی' میں شریک ہونے کا امکان کم ہی ہیں۔ کانگریس تیسرے محاذ کو اپنے ووٹوں کو کم کرنے کا مترادف سمجھتی ہے اور اسے لگتا ہے کہ اس سے بی جے پی کو فائدہ ہوگا۔ 
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا