English   /   Kannada   /   Nawayathi

کیا کینسرکا مرض اب نہیں بنے گا موت کی وجہ ؟ ہندوستانی سائنسدان کا کینسر کا علاج ڈھونڈ نکالنے کا دعوی

share with us

رائے پور:14؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)ریاست چھتیس گڑ ھ کے دارالحکومت  رائے پور  کی ممتا ترپاٹھی نامی ایک سائنسدان نے کینسر جیسی مہلک بیماری کا علاج ڈھونڈ نکالا ہے۔ان کا دعوی ہے کہ انہوں نے جو دوا دریافت کی ہے، اس سے  کینسر کے 70 سے 80 فیصد  سیلز ( خلیے) کو ختم کیا جا سکتا ہے۔خیال رہے کہ بھارت جیسے ملک میں ہر برس 7 لاکھ سے زائد  افراد کینسر جیسی مہلک بیماری میں مبتلا ہوتے ہیں۔ اہم بات یہ ہے کہ خواتین سے مطلق کینسر میں  بھارت  کو  دنیا میں تیسرا مقام حاصل ہے۔  ممتا ترپاٹھی نے میڈیا کو بتا یا کہ انہوں نے کینسر کے علاج کے لیے جو دوا دریافت کی ہے اس کا لیبارٹری میں تجربہ کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے مزید بتا یا کہ اس دوائی کی کھوج میں کم از کم 4 سے 5 برس کا وقفہ لگ گیا ہے۔ممتا کا کہنا ہے کہ ''تاہم اس دوا کو انسانوں کے استمال  میں لانے سے قبل چوہوں پر اسکا تجربہ کیا جائے گا''۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا