English   /   Kannada   /   Nawayathi

پی ایم مودی نے پوروانچل ایکسپریس وے کی رکھی بنیاد ،

share with us

اترپردیش:14؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)وزیر اعظم نریندر مودی ریاست اتر پردیش کے دورہ زہ دورے کے دوران پوروانچل خطے میں ایک ایکسپریس وے کی بنیاد رکھی۔اس موقع پر اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ بھی موجود رہے۔ انہوں نے نے کہا کہ اعظم گڑھ کا 340 کلومیٹر لمبا ایکسپریس وے ملک کا سب سے لمبا ایکس پریس وے ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی پوروانچل کے دو روزہ دورے پر ہیں، یہاں وہ 33 نئےمنصوبوں کا افتتاح کریں گے۔ وزیر اعظم بننے کے بعد نریندر مودی  پہلی بار اعظم گڑھ آئے ہیں۔ پوروانچل دورے پر مودی نے اتر پردیش کی سب سے بڑے منصوبے 'پوروانچل ایکس پریس وے' کی بنیاد ر کھی۔ ایکس پریس وے کا آغاز کرنے کے بعد مودی نے ایک اجلاس کو خطاب کیا۔ذرائع کے مطابق یہ ہائی وے اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ سمیت بارہ بنکی، امیٹھی، سلطان پور، فیض آباد، امبیڈکر نگر، اعظم گڑھ، مؤ اور غازی پور جیسے شہروں کو ایک دوسرے سے جوڑنے کا کام کرے گا۔ اس ایکس پریس وے کو تین سال میں تیار کیا جائے گا۔اس ایکس پریس وے سے دہلی ایکس پریس وے کے ذریعے مغرب میں نوئیڈا سے لیکر مشرق میں غاز ی پور تک کے اتر پردیش کے تمام شہر آپس میں منسلک ہو جائیں گے۔ وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ کانگریس نے ہمیشہ مسلم تشٹی کرن کی سیاست کی  ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا کانگریس صرف مسلمانوں کی پارٹی ہے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا