English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل : بائیک کی آمنے سامنے ٹکر دو افراد شدید زخمی ، کنداپور منتقل 

share with us

بھٹکل: :12؍جولائی2018(فکروخبرنیوز) یہاں کے تنگنگنڈی مین روڈ پر عطار محلہ میں دوبائیک سواروں کی آمنے سامنے کی ٹکر میں دونوں بائیک سواروں کے شدید زخمی ہو گئے جنہیں بھٹکل سرکاری اسپتال میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد کنداپور منتقل کیا گیا ہے ،حادثہ میں زخمی ہونے والے افراد کی شناخت بڈو اسماعیل (50) اور شیوا نند نارائن موگیر (35) کی حیثیت سے کر لی گئی ہے ،فکروخبر کے مطابق یہ حادثہ آج دوپہر ساڑھے بار بجے تینگنگنڈی مین روڈ عطار محلہ کے قریب پیش آیا ، بتایا جا رہا ہے کہ اسماعیل ایکٹوا پر سوار اپنی کسی کا م کے سلسلہ میں جا رہا تھا کہ دونوں کی آمنے سامنے کی ٹکر میں دوونوں شدید زخمی ہوگئے ،زخمیوں کے سر پر گہری چوٹیں آئی جس کی بناء پر انہیں مقامی افراد کی مدد سے فورا سرکاری اسپتال لے جا یا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈاکٹر کے مشورہ سے کنداپور کے نجی اسپتالمیں منتقل کیا گیاہے ، موقع پر پہونچے سماجی کارکن جناب نذیر قاسمجی نے بھی زخمیوں کو اسپتال پہونچانے میں بھر پور تعاون کیا ،بھٹکل دیہی پولس تھانہ میں معاملہ درج کر لیاگیا ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا