English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل کے ایس آرٹی سی بس اڈے پر لوگوں کو صاف ستھرا پانی مہیاہے؟؟

share with us

بھٹکل 12؍ جولائی 2018(فکروخبر /کنڑا نیوز کا خلاصہ) یہاں کے بس اڈے پر لوگوں کو پینے کا پانی مہیاکرانے کے لیے ایک اسٹال پہلے سے موجود ہے جس پر درج ہے ‘‘ صاف ستھرا ٹھنڈا پانی ‘‘ جس بورڈ پر نظر پڑتے ہی لوگ پانی کی پیک بوتل خریدنے کے بجائے مفت میں بس اڈے کے ذمہ داروں کی جانب سے مہیا پانی پیتے ہیں۔ سوال یہ پیداہوتا ہے کہ کیا پانی پینے والے افراد اس پانی کی حقیقت سے واقف ہیں ؟ ۔ جب ایک کنڑا اخبار کے رپورٹر نے اس کی تفصیلات جاننے کی کوشش کی تو اس نے اس نے ایک ایسی حقیقت بیان کی جس کو پڑھ کر لگتا ہے کہ جس صاف پانی کے مہیاکرائے جانے کے دعوے کیے جارہے ہیں وہ کھوکھلے ہیں۔ جب وہاں موجود کنویں کا جائزہ لیا گیا تو اس کی حالت دیکھ کر نہیں لگتا ہے کہ یہ پانی پینے کے بھی قابل ہوسکتا ہے، کنویں میں کچروں کا ڈھیر موجود ہے۔ پلاسٹک کی خالی بوتلیں اوپر تیررہی ہیں اوراس کے علاوہ اور بھی بہت سی چیزیں کنویں میں موجود ہیں ۔لوگوں کا ماننا ہے کہ جس صاف پانی کے مہیا کرائے جانے کی دعوے ہیں وہ کنویں دیکھ کر جھوٹے ثابت ہورہے ہیں۔ جب یہی بات بس اڈے کے ذمہ داروں کے سامنے رکھی گئی تو کا کہنا ہے کہ مسافر خالی بوتلیں کنویں میں پھینک جاتے ہیں جس کی وجہ سے کنویں کی حالت اس طرح ہوئی ہے۔ عوام نے بس اڈے کے ذمہ داروں سے یہ بھی سوال کیا کہ جس ہائی ٹیک بس اڈے کی آپ باتیں کررہے ہیں کہ یہی ہائی ٹیک بس اڈہ ہے جہاں پر عوام کو صاف پینے کا پانی بھی مہیا نہیں ہے۔ عوام کا یہ بھی کہنا ہے کہ ذمہ داروں کو بار بار متوجہ کرنے کے باوجود وہ اس طرح کے جوابات دے کر لوگوں کو خاموش کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن کنویں کے لیے ایسا بندوبست کرنے سے قاصر ہیں جس سے وہ کچروں کے ڈھیر بننے سے محفوظ رہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا