English   /   Kannada   /   Nawayathi

غیر قانونی طو رپر مویشیوں کی منتقلی کے دوران پولیس نے کی ضبط 

share with us

بنٹوال 12؍ جولائی 2018(فکروخبر نیوز) کوٹا پولیس نے چیکنگ کے دوران غیر قانونی طور پر منتقل کیے جارہے ایک ٹرک کو ضبط کرلیے جانے کی خبر موصول ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق چیکنگ کے دوران ایک سفید کلر والی ٹرک کی رفتار پر پولیس نے شک ظاہر کیا۔ ڈرائیور نے پولیس کو دیکھتے ہوئے بیچ سڑک پر ہی لاری چھوڑ دی اور ڈرائیور سمیت اس پر سوار افراد لاری چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ چھان بین کے دوران پتہ چلا کہ ٹرک پر نو مویشی موجود تھے ، بتایا جارہا ہے کہ غیر انسانی طریقہ پر ان کو باندھ گیا تھا جس سے جانوروں کو سانس لینے بھی دشواری پیش آرہی تھی ۔ ان کی گردنوں کو پچھلے سے پیروں سے مضبوطی کے ساتھ باندھ دیا گیا تھا ۔ ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلاہے کہ یہ چھوٹی ٹرک ہوناور سے تعلق رکھنے والے محمدجروت کی ہے۔ مزید تفیصلات کاانتظار ہے۔ کوٹا پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا