English   /   Kannada   /   Nawayathi

حوثیوں کو ماہی گیروں کی کشتیوں کے ذریعے اسلحہ کی منتقلی کی کوشش ناکام

share with us

حجۃ:12؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)یمن کی سرکاری فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ساحلی ’حجۃ‘ گورنری کے میدی ڈائریکٹوریٹ میں ساحل سمندر کے قریب سے ماہی گیروں کی تین کشتیاں قبضے میں لی ہیں جن پر اسلحہ لاد کر حوثیوں کو پہنچانے کی کوشش کی جا رہی تھی۔عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق یمن کی سرکاری فوج کا کہنا ہے کہ ’حجہ‘ گور نری میں جاری آپریشن روکنے اور سرکاری فوج پر حملوں کے لیے حوثیوں نے ماہی گیروں کی کشتیوں کے ذریعے اسلحہ اور گولہ بارود حاصل کرنے کی کوشش کی تھی مگر اسے ناکام بنا دیا گیا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حوثی شدت پسندوں کی طرف سے ماہی گیروں کی کشتیوں پر راکٹ، گولے اور دیگر اسلحہ لادا گیا تھا جسے میدی اور دیگر علاقوں میں جاری آپریشن روکنے کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب یمن میں حوثی باغیوں کو ماہی گیروں کی کشتیوں کے ذریعے اسلحہ اور گولہ بارود پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے۔ حوثی ایسی متعدد کارروائیوں کے مرتکب ہوئے ہیں اور ان کی کئی ایسی کوششیں ناکام بنائی گئی ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا