English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی شہری کا سجد ے کی حالت میں انتقال، پتہ چلنے پر اہلیہ بھی چل بسی

share with us

ریاض:12؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب میں سجدے کی حالت میں شوہر کے انتقال کا یقین ہوتے ہی اس کی اہلیہ بھی چل بسی ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی کے علاقے خمیس مشیط شہری سعید بن عثمان الغامدی کا انتقال ایسے عالم میں ہوا جبکہ وہ نماز کے بعد سربسجود تھے۔متوفی کے پوتے کا کہنا ہے کہ دادی اماں، دادا جان کی وفات کے چند لمحوں بعد ہی انہیں اٹھانے کیلئے گئیں،انہوں نے اپنے خاوند کو جو سجدہ کی حالت میں تھے اٹھانے کی کوشش کی اور یہ دیکھ کر کہ وہ اپنی جان ، جان آفریں کے سپرد کرچکے ہیں خود ان کی روح بھی پرواز کرگئی۔ یہ محبت اور وفاداری کا ایسا نمونہ ہے جس کی نظیر شاذو نادر ہی ملتی ہے۔ دونوں کی نماز جنازہ کنگ سلمان جامع مسجد میں ادا کی گئی اوربعدازاں تدفین کر دی گئی ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا