زائرین مسجد نبوی کے لیے پیدل زمین دوز راستے تیار

share with us

ریاض:12؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع) مدینہ منورہ کی ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے مسجد نبوی کی زیارت کے لیے آنے والے زائرین کی سہولت اور سڑکوں پر ٹریفک کا بوجھ کم کرنے کے لیے چار زمین دوز راستے تیار کیے ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق مدینہ منورہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد نبوی کے زائرین کے لیے یہ نئی سہولت مدینہ کے گورنر شہزادہ فیصل بن سلمان بن عبدالعزیز کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔مسجد نبوی تک پیدل رسائی کے لیے تیار کردہ ان چاروں پیدل انڈر پاس کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہے، سرنگوں کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے ایئرکنڈیشن کا بندوبست ہے، آگ لگنے کی صورت میں آگ بجھانے کے آلات، روشنی، ہدایات کے لیے بہترین ساؤنڈ سسٹم، شہریوں کی محفوظ نقل و حرکت کے لیے مانیٹرنگ کیمرے اور جگہ جگہ زائرین کی رہنمائی کے لیے اسکرینیں نصب ہیں۔پیدل انڈر پاس نمبر 2 اور 3 کی لمبائی 125 میٹر ہے جن کے دونوں اطراف میں چار الیکٹرک سیڑھیاں اور معذور افراد کے لیے آمدورفت کے راستے بنائے گئے ہیں۔مجموعی طور پر سرنگوں کے اندر 12 برقی سیڑھیاں اور عام سیڑھیاں بھی تیار کی گئی ہیں، جن سے گزر کر زائرین مسجد نبوی کے شمالی سمت تک باآسانی پہنچ سکتے ہیں، پیدل راستوں کی تیاری سے جہاں زائرین کو مسجد نبوی تک براہ راست رسائی کی سہولت ملے گی وہیں مسجد کے گرد مرکزی مقام تک گاڑیوں کے رش سے بھی بچا جاسکتا ہے۔چاروں زمین دوز راستے مسجد نبوی کے قریب واقع کالونیوں سے مربوط ہیں، السلام ٹنل مسجد نبوی کے جنوب مغرب میں، العوابی جنوب مشرق کی سمت اور دو نئی سرنگیں مسجد کے شمالی مرکزی علاقے سے ملانے کے لیے تیار کی گئی ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا