یمن: سرکاری فوج نے حوثی باغیوں کا بڑا حملہ پسپا کر دیا،کئی علاقے زیر کنٹرول

share with us

صنعاء:12؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)یمن سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق، صعدہ  صوبے  کے شمالی علاقے حلب میں  حوثی جنگجووں  نے سرکاری فوج پر حملے کی کوشش کی تاہم باغیوں کا حملہ پسپا کر دیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ  جوابی کارروائی میں 15 باغی ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔علب میں یمنی فوجی دستے کے سربراہ بریگیڈئر یاسر مجلی نے بتایا کہ حوثیوں  نے علب کے نواحی علاقوں التباب اور جبل الشعیر پر حملے کی کوشش کی مگر فوج نے باغیوں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے جوابی کارروائی میں 15 جنگجو ہلاک کر دیے۔بریگیڈئر مجلی کا کہنا تھا کہ باغیوں کی طرف سے یہ حملہ سرکاری فوج کی طرف سے حالیہ ایام میں صعدہ میں اہم پیش قدمی کے بعد سامنے آیا ہے۔ سرکاری فوج نے باغیوں کے گڑھ صعدہ  میں لڑائی کے دوران باغیوں کے زیر تسلط کئی اہم علاقوں کو چھڑا لیا ہے جبکہ  لڑائی میں باغیوں کو علاقے چھن جانے کے ساتھ ساتھ بھاری جانی اور مالی نقصان بھی اٹھانا پڑا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا