English   /   Kannada   /   Nawayathi

کیا عمران خان کے ہندوستان میں پانچ بچے ہیں ؟، عمران خان کی بیوی کر رہی ہیں دعوی

share with us

لاہور:12؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)پاکستان میں ہونے والے عام  انتخابات میں دو ہفتے کا بھی وقت نہیں رہ گیا ہے اور ’ پاکستان تحریک انصاف پارٹی‘ کے سربراہ عمران خان کی سابقہ بیوی ان کے لئے مشکلات کھڑی کرتی نظر آرہی ہیں۔ عمران خان کی سابقہ بیوی ریحام خان کی کتاب کے کچھ حصے سامنے آئیں ہیں جو عمران خان کی شبیہ کے لئے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔  ریحام خان کی کتاب کے جو حصے سامنے آئے ہیں ان کے مطابق عمران خان کے اپنی پارٹی کی خواتین کارکنان کے ساتھ جنسی تعلقات ہیں۔

ریحام کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ عمران خان طویل عرصہ تک ایک آدمی کے ساتھ لیو-ان میں رہے تھے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ عمران  ڈرگس لیتے ہیں اور دنیا بھر میں ان کے کئی بچے ہیں۔ ریحام کا دعویٰ ہے کہ عمران کے پانچ بچے تو ہندوستان میں ہی ہیں۔ غور طلب ہے کہ گزشتہ ماہ ‘ سی این این  نیوز 18 ‘ سے گفتگو کرتے ہوئے ریحام نے عمران خان پرکئی الزامات لگائے تھے۔

ریحام نے کہا تھا کہ ان کی کتاب میں عمران کا اصلی چہرہ ہے، جو عام انتخابات میں ان کے سابق شوہر کے لئے ووٹ کرنے سے پہلے لوگوں کو جاننا چاہئے۰ ریحام نے کہا تھا ’’ عمران سیاسی موقع پرستی کے لئے، فوج کو ابھی سے ہی تیار کر رہے ہیں۔ ان کے مخالفین اور یہاں تک کہ نئی دہلی کو بھی اس سے آگاہ رہنا چاہئے‘‘۔ لیکن اس مرتبہ ریحام نے جو انکشافات کئے ہیں وہ پہلے کے الزامات سے زیادہ سنگین ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا