English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایرا ن کی ترقی میں 10 درجے بہتری ،پوزیشن 75 سے 65 پر آگئی

share with us

ایجادات کی ترقی میں ایران کی قابل تعریف پیشرفت ہوئی،رپورٹ 


تہران :12؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)عالمی تنظیم برائے دانشورانہ وسائل (WIPO) کی تازہ ترین رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایجادات کی ترقی میں ایران کی پوزیشن میں 10 درجے بہتری دیکھنے میں آئی۔جمعرات کو عالمی تنظیم برائے دانشورانہ وسائل (WIPO) ہیورلڈ انٹیلکچوئیل پراپرٹی آرگنائزیشن کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ایجادات کی ترقی میں 10 درجے بہتری کیساتھ 75 ویں پوزیشن سے 65 ویں پوزیشن پر آگیا ہے،عالمی تنظیم برائے حقوق دانش یا ورلڈ انٹیلکچوئیل پراپرٹی آرگنائزیشن (WIPO)اقوام متحدہ کی 16 خصوصی تنظیموں میں سے ایک تنظیم ہے،عالمی تنظیم برائے فکری ملکیت 1967ء میں قائم کی گئی،جس کا مقصد دنیا بھر میں تخلیقی سرگرمیوں کی ترویج اور عالمی سطح پر حقوق دانش کا تحفظ کرنا تھا،اس تنظیم کے اراکین میں دنیا بھر کی 184 ممالک شامل ہیں،اس تنظیم کا مرکزی دفتر سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا