English   /   Kannada   /   Nawayathi

پاکستان :پشاور خودکش حملے کے 2زخمی دم توڑ گئے، ہلاکتوں کی تعداد 22 ہوگئی

share with us

پشاور:12؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)عوامی نیشنل پارٹی کی انتخابی مہم کے دوران ہونے والے خودکش حملے کے 2 زخمی دم توڑ گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 22 ہوگئی۔لیڈی ریڈنگ اسپتال انتظامیہ کے مطابق یکہ توت دھماکے میں زخمی ہونے والا شخص محمد عادل دوران علاج چل بسا جب کہ 7 زخمی اب بھی زیرعلاج ہیں۔اسی طرح خیبر ٹیچنگ اسپتال میں بھی ایک زخمی دم توڑ گیا جہاں دو زخمیوں کو اب بھی امداد دی جارہی ہے، خیبرٹیچنگ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دھماکے کے 12 زخمیوں کو علاج کے بعد فارغ کیا جاچکا ہے۔ دوسری جانب بیرسٹر ہارون بلور کی شہادت پر خیبرپختونخوا بار کونسل کی کال پر تین روزہ سوگ اور ہڑتال جاری ہے جس کے پیش نظر صوبے بھر میں وکلا عدالتوں میں پیش نہیں ہورہے۔یاد رہے کہ 10 جولائی کو پشاور کے علاقے یکہ توت میں عوامی نیشنل پارٹی کی کارنر میٹنگ کے دوران خودکش حملے میں ہارون بلور سمیت 20 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔خود کش حملے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی کے ایس ایچ او آغا میر جانی شاہ واجد علی کی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔سی سی پی او پشاور قاضی جمیل نے ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو 7 روز میں اپنی رپورٹ پیش کرے
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا