English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایک ملک ایک الیکشن کا نطریہ ہندوستانی جمہوریت پر حملہ ہے : سابق نائب صدرحامد انصاری

share with us

نئی دہلی:12؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)سابق نائب صدر حامد انصاری نے لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات ایک ساتھ کرائے جانے کے نظریہ کی مخالفت کی ہے۔ انہوں نے ایک ملک ایک الیکشن کی تھیوری کو ہندوستانی جہوریت پر حملہ قرار دیا ہے۔ نیوز چینل کو دئے گئے ایک انٹرویو میں انصاری نے کہا کہ ہندوستان تکثیریت کی زمین ہے ، ایک بڑے ملک کیلئے ایک الیکشن کرانے کی بات صرف ایک ناممکن نظریہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اسمبلی انتخابات کے دوران بھی آپ کو کئی مراحل میں سیکورٹی کی ضرورت ہے ، تو اگر الیکشن ایک ساتھ کرایا جائے گا ، تو ملک بھر میں سیکورٹی کیسے فراہم کریں گے ۔سابق نائب صدر نے ہندوستا میں انتخابی جیت کیلئے فرسٹ پاسٹ دی پوسٹ نظام پر بھی تبصرہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مشکل یہ ہے کہ بڑی تعداد میں لیڈران 50 فیصدی سے زیادہ ووٹ نہیں پاتے ہیں ، اس کے باوجود وہ کیسے اس بات کا دعوی کرتے ہیں کہ وہ پورے علاقہ کی نمائندگی کرتے ہیں ۔

خیال رہے کہ سابق نائب صدر کا یہ تبصرہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب لا کمیشن سیاسی پارٹیوں کے ساتھ تبادلہ خیال کے بعد ایک ساتھ الیکشن پر رپورٹ تیار کررہا ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا