English   /   Kannada   /   Nawayathi

قیصر محتشم دوبارہ اسٹنڈنگ کمیٹی کے چیرمین منتخب 

share with us

بھٹکل 11؍ جولائی 2018(فکروخبر نیوز) وارڈ نمبر 16سے بلدیہ کے لیے منتخب شدہ ممبر جناب قیصر محتشم کو بالاتفاق اسٹنڈنگ کمیٹی کا چیرمین منتخب کیا گیا ے۔اس سے پہلے بھی 2016میں اسٹنڈنگ کمیٹی کے چیرمین منتخب کیے گئے تھے۔ قیصر محتشم ہمیشہ کی طرح عوامی مسائل حل کرنے میں آگے رہتے ہیں۔ ان کی سماجی خدمات کی وجہ سے وہ بہت جلد عوام میں مقبولِ عام وخواص ہوئے اور لوگ ان کے سامنے اپنے مسائل بیان کرتے نظر آئے۔ بلدیہ ممبران نے اب انہیں مزید عوامی خدمات بہتر طریقے سے انجام دینے کے لیے ایک مرتبہ پھر اسٹنڈنگ کمیٹی کا چیرمین منتخب کیا گیا ہے۔ اس موقع پر منعقدہ ایک مختصر سی تقریب میں سابق اسٹنڈنگ کمیٹی چیرمین نے اپنا عہدہ انہیں سونپا ۔ اسٹیج پر بلدیہ صدر جناب صادق مٹا اور دیگر موجود تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا