English   /   Kannada   /   Nawayathi

سہراب الدین فرضی انکاؤنٹر معاملہ کے دو اور گواہ منحرف

share with us

راجستھان :12؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)سہراب الدین شیخ اور تلسی رام پرجاپتی کے مبینہ فرضی انکاؤنٹر معاملے میں پراسیکیوشن کے دو اور گواہ اپنے  بیان سے منحرف ہوگئے ہیں۔ اب تک اس مقدمے کے 85 گواہ اپنے بیانوں سے منحرف ہو چکے ہیں۔ بدھ کو منحرف ہونے والے گواہوں میں وکیل کرشنا ترپاٹھی بھی شامل ہیں جو پہلے پرجا پتی کی وکیل ہوا کرتی تھیں۔ دوسرا گواہ ہے مہما پال سنگھ ۔راجستھان پولیس کی حراست میں 2006 میں پرجا پتی کے فرار ہونے کے بعد مہما پال سنگھ ہی افسران کو گاڑی سے لیکر گیا تھا۔دونوں بدھ  کو سی بی آئی جج ایس جے شرما کے سامنے پیش ہوئے۔ کرشنا ترپاٹھی نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ پرجا پتی کے خلاف اجین میں درج چوری کے تین مقدمے دیکھ رہی تھیں۔

واضح ہو کہ سہراب الدین شیخ اور اس کی اہلیہ کا انکاؤنٹر ہوا تھا ۔ الزام ہے کہ ان دونوں کا  2005 اور 2006 میں مبینہ فرضی انکاؤنٹر میں قتل کر دیا گیا تھا ۔جس وقت سہراب الدین شیخ  کو انکاؤنٹر میں مارا گیا تھا گجرات اور راجستھان دونوں ہی ریاستوں میں بی جے اقتدار میں تھی ۔ دونوں ریاستوں کی سرحد پرہوئے واقعے نے ملک کی سیاست کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا