English   /   Kannada   /   Nawayathi

وہاٹس ایپ کمپنی کا فرضی خبروں پر روک لگانے نیا فیچر لانچ

share with us

12؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)ٹیکنالوجی روز بروز ترقی کی نئی منزلوں کو سرَ کررہی ہے اسی ضمن میں اب واٹس ایپ نے بھی اپنے ایک نئے فیچر کو لانچ کیا ہے۔واٹس ایپ نے ایک نئے فیچر 'فارورڈ میسج انڈیکیٹر' سروس کی شروعات کی ہے۔ یہ نئی سروس سے اب یہ پتہ لگانے میں مدد ملے گی کہ حاصل شدہ پیغام صحیح ہے یا کسی اور کے پیغام کو فارورڈ کیا گیا ہےواضح رہے کہ واٹس ایپ کمپنی نے ایسا اس لیے کیا ہے تاکہ جھوٹی خبریں، افواہ پھیلانے اور غلط معلومات سے صارفین کو بچایا جاسکے۔یاد رہے کہ کمپنی افواہ اور غلط پیغامات کے پیش نظر تنازع کا شکار ہے، اسی لیے کمپنی نے آج ملک گیر پیمانے پر عوام کو باخبر کرنے کے لیے اخبارات میں پورے صفحات پر مشتمل اشتہارات بھی شائع کروائے ہیں۔کمپنی نے کہا کہ ہم واٹس ایپ کی سکیورٹی کے تعلق سے بہت زیادہ متفکر تھے۔۔واٹس ایپ نے جو اشتہارات شائع کیے ہیں ان میں ٹیکنالوجی کمپنیوں، حکومت اور کمیونٹی تنظیموں سے کہا ہے کہ ہم متحد ہوکر غلط معلومات کو ختم کرسکتے ہیں۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا