English   /   Kannada   /   Nawayathi

بی جے پی کی نفرت انگیز پالیسی پر ششی تھرور کا وار،کہا 2019 میں اگر بی جے پی جیت گئی تو بھارت ہندو پاکستان بن جائے گا

share with us

ترووننت پورم:12؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)کانگریس کے سینیئر رہنما اور سابق مرکزی وزیر ششی تھرور نے وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی کی نفرت انگیز پالیسی پر سخت نکتہ چینی کی ہے۔ششی تھرور نے کہا کہ اگر 2019 میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی فتح یاب ہوئی، تو بھارت کی جمہوریت خطرے میں ہوگی۔ بھارت ہندو پاکستان بن جائےگا۔۔ بدھ کو ترووننت پورم میں ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے تھرور نےکہا کہ بی جے پی ایک نیا آئین لکھے گی جو ایک ایسے ملک کیلئے راستہ تیار کرے گا جو پاکستان کی طرح ہوگا اور جہاں اقلیتوں کے حقوق کا احترام نہیں کیا جائے گا۔نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق ششی تھرور نے کہا ، " اگر وہ بی جے پی لوک سبھا میں پھر سے جیت کر آتی ہے تو جیسا ہم اپنے جمہوری آئین کو سمجھتے ہیں وہ ویسا نہیں رہ جائے گا کیونکہ ہندستان کے آئین کو الگ کرنے اور ایک نیا لکھنے کیلئے ان کے پاس سبھی ضروری عنصر ہوں گے"۔ششی تھرور نے کہا ، ' وہ ہندو راشٹر کے اصولوں کو قائم کریں گے جو اقلیتوں کیلئے مساوات کو دور کرے گا، جو ایک ہندو پاکستان بنائے گا اور مہاتما گاندھی ،نہرو، سردار پٹیل ، مولانا آزاد اور عظیم جانبازوں نے آزادی کی لڑائی اس کے لئے نہیں لڑی"۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا