English   /   Kannada   /   Nawayathi

مولانا عبد اللہ کاپودروی کے انتقال پر جمعیۃ علماء مہاراشٹر کا اظہار تعزیت 

share with us

ممبئی 11؍ جولائی 2018(فکروخبر /پریس ریلیز) مشہور تعلیمی و تربیتی ادارہ دار العلوم فلاح دارین ترکیسر گجرات کے شیخ الجامعۃ’’مولانا عبد اللہ کاپودروی‘‘(۸۵؍ سال)کا طویل علالت کے بعد۱۰؍ جولائی کو انتقال ہوگیا۔انا للہ و انا الیہ راجعون 
پسماندگان میں پانچ بیٹے اور سات بیٹی ہیں ۔مرحوم اس ملک کے مقبول و معتبر عالم دین تھے،طویل عرصہ سے آپ دار العلوم فلاح دارین ترکیسر گجرات کے سربراہ تھے،1955میں دار العلوم دیوبند سے سند فضیلت حاصل کیا ،آپ کی مختلف موضوعات پر درجنوں کتابیں ہیں،ملک و بیرون ملک سینکڑوں شاگرد موجود ہیں ۔
جمعیۃعلماء مہاراشٹر کے صدر مولانا مستقیم احسن اعظمی نے کے انتقال پر اپنے گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا کہ مولاناؒ سادگی پسند،انتہائی نیک دل ،خوش مزاج،بلند اخلاق اور ملنسارتھے ۔آج کے اس قحط الرجال کے دور میں ایسی ہستی کا اٹھ جانا ملت اسلامیہ کے لئے بڑی آزمائش ہے ،آپ کے سانحہ ارتحال سے علمی دنیا میں بڑا خلا پیداہوا ہے۔ 
جمعیۃعلماء مہاراشٹر کے جنرل سکریٹری مولانا حلیم اللہ قاسمی نے دعا فرمائی کہ اللہ تعالیٰ پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے،مولانا مرحوم کے درجات کو بلند فرمائے ۔ساتھ ہی جمعیۃعلماء کی مقامی یونٹوں ،ائمہ مساجد اور ذمہ داران مدارس عربیہ سے مرحومہ کیلئے ایصال ثواب کے اہتمام کی اپیل کی ہے ۔

(مولانا ) محمد عارف عمری
ناظم شعبہ نشر و اشاعت،جمعیۃ علماء مہاراشٹر

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا