English   /   Kannada   /   Nawayathi

دھولیہ فساد : کمیشن کی رپورٹ منظر عام پر لائی جائے

share with us

جمعیۃ علماء کا وفد ناگپور پہنچا، اپوزیشن لیڈر سے ملاقات کی

ممبئی11؍ جولائی23018(فکروخبر /پریس ریلیز) خاندیش کے شہر دھولیہ میں رونما ہونے والے فساد کی جانچ کرنے والے عدالتی کمیشن کی رپورٹ منظر عام پر لانے کے لیئے جمعیۃ علماء دھولیہ (ارشد مدنی) کا وفد ناگپور پہنچا ہے جس نے گذشتہ شام اپوزیشن لیڈر وکھے پاٹل سے ملاقات کرکے انہیں جاری اسمبلی اجلاس میں آواز اٹھانے کی گذارش کی ہے جس پر اپوزیشن لیڈر نے فوراً کارروائی کرتے ہو ئے متعلقہ محکمہ سے گذارش کی کہ اسمبلی کی کارروائی میں ان کی درخواست کو شامل کیا جائے تا کہ وہ وزیر اعلی مہاراشٹر دیوندر فڑنویس سمیت دیگر وزراء سے پوچھ سکیں کہ کمیشن کی کارروائی مکمل ہوجانے کے بعد رپورٹ کیوں نہیں منظر عام پر لائی جارہی ہے ۔
جمعیۃ علماء قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی کی ہدایت پر ناگپور پہنچے وفد جس میں مشتاق صوفی، ارشاد جاگیردار، محمود ربانی، پپو ملا اور دیگر شامل ہیں نے اپوزیشن لیڈر کو میمورنڈم دیتے ہوئے انہیں معاملے کے متعلق تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ دھولیہ میں سال ۲۰۱۳ رو نما ہونے والے فرقہ وارانہ فسادمیں پولس کی جانبدارانہ کارروائیوں کے نتیجہ میں سات مسلم نوجوانوں کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا وہیں ۱۰۰ ؍ سے زائد مسلم افرادپولس اور فرقہ پرستوں کی ظالمانہ کارروائیوں میں شدید زخمی ہوئے ، پولس افسران کی موجودگی میں مسلمانوں کے دوکان و مکانات اور ان کی کروڑوں کی املاک کو لوٹ کر جلا دیا گیا تھانیز عوام کے شدید احتجاج کے بعد یک رکنی مالٹے کمیشن تشکیل دیا گیا جس نے فساد کی تفتیش شروع کی ، جسٹس مالٹے کے ٹرانسفر ہوجانے کے بعد ریٹائرڈ جسٹس چاندیوال کو کمیشن کی ذمہ داری سونپی گئی جنہوں نے ایک سال قبل کمیشن کی کارروائی مکمل کرکے حکومت کو رپورٹ پیش کردی تھی لیکن ابھی تک حکومت نے رپورٹ کو عوام کے سامنے پیش نہیں کیا ہے ۔
جمعیۃ علماء دھولیہ کے وفد نے وکھے پاٹل کو بتایا کہ معاوضہ کے نام پر حکومت نے متاثرین کو جو رقم دی تھی اسے بھی فیکس ڈپازٹ کردیا جس کی وجہ سے انہیں کوئی راحت حاصل نہیں ہوئی لہذا اس جانب بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
جمعیۃعلماء مہاراشٹر

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا