English   /   Kannada   /   Nawayathi

خود کو عیسی مسیح کہنے والا شخص پولس حراست میں

share with us

بغداد:11؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)عراق کی پولیس نے ایک ایسے شخص کو حراست میں لیا ہے جس پر عیسیٰ مسیحی ہونے کا دعویٰ کرنے کا الزام عاید کیا گیا ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق حالیہ ایام میں سوشل میڈیا پر ایک معمر شخص کی خبریں وائرل ہوئیں جن میں اسے ایک ریکارڈڈ فوٹیج میں خود کو مسیح قرار دیتے سنا اور دیکھا جا سکتا ہے۔گرفتاری کے بعد اس کی ایک دوسری فوٹیج بھی سامنے آئی ہے جس میں اس نے اپنی غلطی کا اعتراف کیا ہے اور کہا ہے اس نے مسیح ہونے کا دعویٰ ’لاعلمی‘ میں کیا تھاعراق کی پولیس نے ایک ایسے شخص کو حراست میں لیا ہے جس پر عیسیٰ مسیحی ہونے کا دعویٰ کرنے کا الزام عاید کیا گیا ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق حالیہ ایام میں سوشل میڈیا پر ایک معمر شخص کی خبریں وائرل ہوئیں جن میں اسے ایک ریکارڈڈ فوٹیج میں خود کو مسیح قرار دیتے سنا اور دیکھا جا سکتا ہے۔گرفتاری کے بعد اس کی ایک دوسری فوٹیج بھی سامنے آئی ہے جس میں اس نے اپنی غلطی کا اعتراف کیا ہے اور کہا ہے اس نے مسیح ہونے کا دعویٰ ’لاعلمی‘ میں کیا تھا۔پہلی فوٹیج میں اس نے اپنا تعارف ’الدنیوی ھاشم سھم جبر‘ کرایا اور کہا کہ حقیقت میں وہ ’یسوع مسیح‘ ہیں اور اُنہیں خدا نے زمین میں عدل وانصاف کے قیام کے لیے مامور کیا ہے۔ فوٹیج میں اسے صاف دکھائی نہیں دیا گیا تاہم اسے یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ ’مجھے تمام مذاہب‘ کے لیے بھیجا گیا ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی فوٹیج کے بعد پولیس حرکت میں آئی اور عیسیٰ مسیح ہونے کے نام نہاد دعوے دار کو بغداد کے قریب الکرخ کے مقام سے گرفتار کرلیا۔اس کی سوشل میڈیا پر آنے والی فوٹیج اور بیانات پر شہریوں نے طنزیہ تبصرے کرتے ہوئے اس کے دعوے کو مذاق میں اڑا دیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا