English   /   Kannada   /   Nawayathi

قانون تجارت کی خلا ف ورزی کرنےو الوں کی آن لائن تشہیر کی جائے، سعودی کابینہ

share with us

جدہ :11؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع) سعودی کابینہ نے قانون تجارت کی خلاف ورزی کرنے والوں کی آن لائن تشہیر کی بھی منظوری دے دی۔ اب تک تشہیر کا دائرہ مقامی اخبارات تک محدود تھا ۔ خلاف ورزی کرنے و الوں کی حقیقت معاشرے کے سامنے لانے کیلئے آن لائن تشہیر کا فیصلہ کیاگیا۔ سعودی کابینہ نے نئے اسکول کھولنے کیلئے ضابطوں کی منظوری دیدی۔ خا دم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے جدہ کے قصر السلام میں اجلاس کی صدارت کی۔ کابینہ نے ملازمین کے اختلافات کے تصفیے کیلئے قائم اعلیٰ ادارہ کے 9 ارکان نامزد کر دیئے۔ کابینہ نے ”افغانستان میں امن و استحکام کیلئے مملکت میں ہونے والی مسلم علماءکی عالمی کانفرنس“ کی پذیرائی اور یمن میں سعودی عرب کے امدادی پروگرام پر پسندیدگی کا اظہا ر کیا۔ علاقائی، عالمی اور عرب مسائل پر خصوصی رپورٹیں بھی اجلاس میں پیش کی گئیں۔ وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے واضح کیا کہ تشہیر کی سزا ہر اس شخص کو دی جائے گی جو قوانین کی خلاف ورزی کرے گا اور جان بوجھ کر فرد و معاشرے کو نقصان پہنچائے گا۔ تجارتی جعلسازی کے انسداد سعودیوں کے نام سے غیر ملکیوں کے کاروبار کے انسداد اور تجارتی معلومات کے قانون کی خلاف ورزیوں پر بھی آن لائن تشہیر کی سزا دی جائے گی۔ آن لائن تشہیر میں سماجی ویب سائٹ ، ایس ایم ایس ای میل آن لائن ایپلی کیشنز سمیت وہ تمام وسائل و ذرائع شامل ہونگے جن کی بدولت زیادہ سے زیادہ لوگوں تک رسائی حاصل ہوسکتی ہو۔ سعودی کابینہ نے مختلف ممالک کے ساتھ سمجھوتوں کیلئے مذاکرات اور دستخط کے اختیارات بھی متعلقہ وزراءکو تفویض کئے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا