English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکی خاتون سیاح دھماکا خیز مواد ویانا ایئرپورٹ پر لے آئی

share with us

ویانا:11؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)ايک چوبيس سالہ امريکی خاتون سياح نے ويانا کے ہوائی اڈے پر اس وقت تہلکہ مچا ديا جب اس کے سامان سے دوسری عالمی جنگ کا ايک بم برآمد ہوا۔متعلقہ خاتون سياح نے اس بم کو اپنے سامان سے نکالا اور کسٹمز اہلکار سے سوال کيا کہ آيا وہ اسے ’سوونيئر‘ يا ايک يادگار کی حيثيت سے اپنے ساتھ لے جا سکتی ہيں۔ اس پر کسٹمز اہلکار چونک پڑے اور فوری طور پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر ليا گيا۔ يہ دوسری عالمی جنگ کے زمانے کے ایک ٹينک کا ساڑھے سات کيليبر کا ايک ايسا شيل تھا، جو اب تک پھٹا نہيں تھا۔اس واقعے کے نتيجے ميں ويانا ايئر پورٹ پر آمد اور سامان والے حصے پندرہ منٹ تک بند کر ديے گئے تھے۔ پوليس نے بتايا ہے کہ اس دوران کسی بھی وقت ايئر پورٹ پر موجود ديگر افراد و مسافروں کو کوئی خطرہ نہيں تھا۔  بتايا گيا ہے کہ متعلقہ خاتون، جن کا نام بيان نہيں کيا گيا، کو يہ بم ویانا میں چہل قدمی کے دوران ملا تھا۔ ’کرونے‘ نامی ايک مقامی اخبار کے مطابق خاتون سیاح اس بم کو اپنے ساتھ اپنے ہوٹل لے گئی، جہاں اس نے اسے دھو کر صاف بھی کيا تاکہ اس کا سامان اس کی وجہ سے گندا نہ ہو۔  اس چوبيس سالہ امريکی خاتون پر لا پرواہی برتنے کے سبب  چار ہزار يورو کا جرمانہ عائد کر ديا گيا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا