English   /   Kannada   /   Nawayathi

بعض نیٹو ممالک نے اپنی ذمہ داریوں کو پورا نہیں کیا اور کئی سالوں سے ادائیگیاں نہیں کیں: ٹرمپ

share with us

واشنگٹن:11؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بعض نیٹو ممالک نے اپنی ذمہ داریوں کو پورا نہیں کیا اور کئی سالوں سے ادائیگیاں نہیں کیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹویٹر پیج سے جاری کردہ بیان میں نیٹو ممالک کو ہدف بنایا ہے اور  کہا ہے کہ بعض نیٹو ممالک ہم سے انہیں دفاع فراہم کرنے کی توقع رکھتے ہیں  لیکن ان ممالک  نے کئے گئے وعدوں کا محض 2 فیصد پورا کیا ہے اور یہی نہیں کئی سالوں سے ادائیگیوں کی طرف سے بھی  لاپرواہی برت رہے ہیں۔  کیا یہ ممالک امریکہ کو واپس ادائیگیاں کریں گے؟ٹرمپ نے کہا ہے کہ یورپی یونین نے امریکی زمینداروں اور کمپنیوں  کے یورپ میں تجارت کر سکنے کو ناممکن بنا دیا ہے لیکن خود ہم سے چاہتے ہیں کہ ہم خوشی خوشی ان کا دفاع کریں۔ ایسا نہیں ہو سکتا۔انہوں نے کہا ہے کہ سال 2016 میں ان کے عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد  دفاعی مصارف کو نیٹو  کے وعدوں کے دائرہ کار میں گراس ڈومیسٹک پراڈکٹ کے 2 فیصد تک نہ لانے والے ممالک کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ   وعدوں کو پورا نہ کرنے والے ممالک  سے حساب لیا جائے گا۔واضح رہے کہ نیٹو ممالک میں خاص طور پر جرمنی کو ہدف بناتے ہوئے ٹرمپ نے کہا تھا کہ اس ملک کے لئے ضروری ہے کہ  دفاع مصارف میں اپنی ادائیگیوں کو پورا کر کے نیٹو میں اپنے قائدانہ کردار کو اجاگر کرے۔تاہم یورپی کونسل کے سربراہ ڈونلڈ ٹسک  نے ان بیانات کے جواب میں کہا تھا کہ  ٹرمپ کو نیٹو کے یورپی یونین ممالک کے بارے میں بیانات کو نرم الفاظ میں کہنا چاہیے۔نیٹو کے رکن ممالک سال 2018 میں دفاعی مصارف کے لئے کُل ایک ٹریلین 13 بلین 406 ملین ڈالر مختص کریں گے۔اتحاد میں ان مصارف کا سب سے بڑا حصہ 706 بلین63 ملین ڈالر کے ساتھ امریکہ ادا کرے گاجو کہ نیٹو کے کُل دفاعی مصارف کے نصف سے زائد ہے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا