English   /   Kannada   /   Nawayathi

حلف برداری کے بعدترک صدر اردگان کا پہلا سرکاری دورہ، آذربائیجان پہنچ گئے

share with us

انقرہ::11؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع) اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد ترک صدر رجب طیب اردگان پہلے غیر ملکی سرکاری دورے پر آذربائیجان پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ترکی میں نئے صدارتی جمہوری نظام کے تحت اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد صدر رجب طیب اردگان آج اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر آذربائیجان پہنچے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک صدر اس اہم دورے پر اذربائیجان کے اہم عہدیداروں سے ملیں گے اور تاریخی مقامات کا بھی دورہ کریں گے۔

آذربائیجان پہنچنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردگان کا کہنا تھا کہ ہم دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانا چاہتے ہیں، اہم منصوبے پر بھی غور کر رہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ترکی اور آذربائیجان کے درمیان 12 جون کو گیس کے اہم منصوبے کی سنگ بنیاد رکھی گئی تھی اور ہم اس میں مزید اقدامات کے خواہاں ہیں جس سے معیشت پر بھی بہتر نتائج مرتب ہوں گے۔

خیال رہے کہ 9 جولائی کو ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا، صدر مملکت ممنون حسین تقریب حلف برداری میں شریک ہوئے علاوہ ازیں بائیس ملکوں کے سربراہان اور اٹھائیس وزرائے اعظم سمیت مختلف ملکوں کے اعلیٰ وفود نے بھی شرکت کی تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا