English   /   Kannada   /   Nawayathi

پاکستان نے مقامی وسائل سے تیار کردہ 2 سیٹلائٹس خلا میں بھیج دیئے

share with us

پاکستان نے مقامی وسائل سے تیار کردہ 2  سیٹلائٹس خلا میں بھیج دیئے۔دفترِخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق پاکستان نے بڑی کامیابی کے ساتھ 2 سیٹلائٹ لانج کردیئے ہیں، دونوں سیٹلائٹ مکمل طور پر پاکستان میں ہی تیار کئے گئے ہیں۔پاکستانی ادارے اسپیس اینڈ اپر ایٹمو سفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کے مطابق لانچ کیے گئے 2 سیٹلائٹس میں سے ایک پی آر ایس ایس  ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ ہے جو زمین کی مختلف خصوصیات اور معدنی ذخائر کا جائزہ لے گا۔

یہ سیٹلائٹ موسمیاتی تبدیلی کا بھی اندازہ لگانے میں معاون ثابت ہوگا جس میں گلیشیئرز کے پگھلنے، گرین ہاؤس گیسز کے اثرات، جنگلات میں آتشزدگی اور زراعت سے متعلق مسائل کو حل کرنے میں بھی مددگار ثابت ہو گا۔اس سیٹلائٹ کی لانچنگ کے بعد پاکستان کا شمار دنیا کے ان چند ممالک میں ہوگا جو زمینی مدار میں اپنا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ روانہ کر چکے ہیں۔دونوں سیٹلائٹس چینی ساختہ راکٹس کی مدد سے لانچ کیے گئے ہیں۔ سیٹلائٹ کی سمت کا تعین کرنے والی ٹیکنالوجی پاکستان سنہ 2012 میں ہی چین سے حاصل کرچکا ہے۔پاکستانی عہدے داروں نے کہا کہ سیٹلائٹس، جنوبی چین میں واقع خلائی مرکز جیکون سے مدار میں بھیجے گئے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا