English   /   Kannada   /   Nawayathi

جلال آباد میں چیک پوسٹ کے قریب خودکش حملہ،10 افراد ہلاک

share with us

جلال آباد:11؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)افغانستان کے مشرقی صوبے ننگر ہار کے صدر مقام جلال آباد میں سیکیورٹی چیک پوسٹ کے قریب خودکش حملے میں کم ازکم 10 افراد ہلاک ہوگئے۔صوبائی گورنر کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ جلال آباد میں سیکیورٹی چیک پوائنٹ کے قریب ایک خودکش حملہ آور نے خود کو اڑا لیا، انہوں نے بتایا کہ واقعے میں ہلاک ہونے والوں میں 2 سیکیورٹی اہلکاربھی شامل ہیں جب کہ 2 افراد زخمی ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا اتنا شدید تھا کہ قریب کھڑی گاڑیاں تباہ ہوگئیں جب کہ آس پاس کی دکانیں بھی آگ کی لپیٹ میں آنے سے جل گئیں اور ان میں موجود سامان خاکستر ہوگیادھماکے کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم داعش نے قبول کرلی ہے۔ اس سے قبل بھی داعش جلال آباد میں سرکاری و غیر سرکاری تنصیبات پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرچکی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا