English   /   Kannada   /   Nawayathi

تھائی لینڈ حادثہ: غار سے بچائے گئے کچھ لڑکے ہیں بیحد غریب، ملک کی شہریت بھی نہیں ہے

share with us

بینکاک :11؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)تھائی لینڈ غارحادثے میں باہر نکالے گئے بچوں میں کچھ لڑکے بیحد غریب ہیں جن میں 4 سال کا ایڈل سیم ان 12 کھلاڑیوں میں سے ایک ہے۔غار میں پھنسنے کے بعد تمام 12 کھلاڑیوں اور ان کے کوچ کی زندگی داؤ پر لگی تھی لیکن 8 ملکوں کے 90 غوطہ خوروں کے حوصلے کی بدولت ان کو نئی زندگی مل گئی ۔۔۔لیکن ایڈل سیم کیلئے زندگی کا یوں داؤں کھیلنا نئی بات نہیں ہے۔جب ایڈل محض 6 سال کے تھے تب ان کا کنبہ میانمار کے ایک تشدد والے علاقے سے بھاگ کر تھائی لینڈ آگیا تھا ۔ایڈل کے والدین چاہتے تھے کہ ان کے بیٹے کو اچھی تعلیم اور اس کا مستقبل روشن ہو اس لئے بچ کر تھائی لینڈ آ گئے ۔ حالانکہ ایڈل کیلئے منگل کا دن زندگی کی سب سے بڑی جیت کا دن رہا۔ایڈل اور اس کے ساتھی 23 جون کو غار میں پھنس گئے تھے۔2 جولائی کو جب برطانوی غوطہ خور ان تک پہنچے تو وہی صرف ایک ایسا کھلاڑی تھا جو انگریزی میں بات کر رہا تھا۔ انہوں نے برطانوی غوطہ خوروں سے بات کی، دن پوچھا ،کھانےاور پانی کی ضرورت بتائی ۔یعنی ٹیم کے ساتھ ایڈل نہ ہوتے تو شاید اسے اور تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا۔ایڈل انگریزی کے علاوہ تھائی ،برمی  اور چینی زبان بھی بولتے ہیں۔وہ سات سال کی عمر سے ہی اسکول کیمپس میں رہتا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا