English   /   Kannada   /   Nawayathi

پاکستان: پشاور میں انتخابی ریلی کے دوران خودکش دھماکہ ، اے این پی لیڈر سمیت 14 کی موت

share with us

پشاور:11؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)پاکستان کے پشاور میں ایک انتخابی ریلی کے دوران خودکش دھماکے کی خبر ہے۔ حملے میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی ) لیڈر ہارون بلورسمیت 14 لوگوں کی موت ہو گئی ہے ۔65 سے زیادہ لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو اسپتال پہنچایا گیا ہے ۔ یہ حملہ منگل کو دیر شام ہوا۔ فی الحال پولیس معاملے کی جانچ میں مصروف ہے۔

۔'الجزیرہ' نے مقامی پولیس سربراہ کے حوالے سے بتایا کہ یہ حملہ عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی ) کی جانب سے منگل کی دیر شام منعقد ایک انتخابی تشہیر پروگرام کے دوران ہوا۔ جب خودکش دھماکہ ہوا تب انتخابی ریلی میں 300 سے زیادہ لوگ موجود تھے۔ بم کو ناکارہ بنانے والے  دستہ ( بی ڈی ایس) کے مطابق حملے میں کم از کم 12 کلو گرام دھماکہ خیز اشیا کا استعمال ہوا ہے۔

واضح ہو کہ خود کش حملے میں مقامی لیڈر ہارون بلور سنگین طور پر زخمی ہو گئے تھے۔ انہیں فورا اسپتال میں داخل کرایا گیا جہا ں ان کی موت ہو گئی۔ بتا دیں کہ ہارون بلور کے والد بشیر احمد بلور بھی خودکش حملے میں مارے گئے تھے۔2012 میں پشاور میں پارٹی کی ایک میٹنگ کے دوران طالبان کے حملہ آور نے خودکش دھماکہ کیا جس میں بشیر احمد بلور کی موت ہو گئی تھی۔

بتا دیں کہ پاکستان میں 25 جولائی کو عام انتخابات ہونے ہیں۔ تمام پارٹیاں زور وشور سے انتخابی تشہیر میں لگی ہوئی ہیں۔ ایسے میں سکیورٹی انتظامات پولیس اور فوج کیلئے چیلنج بنے ہوئے ہیں۔ خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف پارٹی ( پی ٹی آئی ) کے صدر عمران خان نے سیاسی پارٹیوں اور ان کے امیدواروں کیلئے انتخابی تشہیر کے دوران سکیورٹی کا مطالبہ کیا ہے۔

عمران خان نے ٹویٹ کیا ۔ " ہارون بلور اور 2 دیگر اے این پی کارکنوں کی موت سے کافی افسوس اورغم ہوا ہے۔ پشاور میں اے این پی میٹنگ کے دوران ہوئے دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ سبھی سیاسی پارٹیوں اور ان کے لیڈران کو انتخابی تشہیر کے دوران ریاست میں سکیورٹی دینی چاہئے "۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا