English   /   Kannada   /   Nawayathi

برطانوی وزیر اعظم تھریسا مئے ڈونالڈ ٹرمپ سے ہونے والی بات چیت کو لے کر پرامید

share with us

لندن:11؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ’برطانیہ میں کھلبلی مچنے اور وزیر اعظم تھریسا مئے کے سیاسی ناقدین اور سابق وزیر خارجہ بورس جانسن کو دوست قرار دینے سے متعلق بیان کو لے کرتھریسا مئے کا کہنا ہے کہ وہ اس ہفتے کے آخر میں ان کے ساتھ ہونے والی بات چیت کو لے کر کافی پرامید ہیں۔تھریسا مئے نے کہا کہ "میں صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ ہونے والی بات چیت کو لے کر  بہت پرامید ہوں اور اس دوران متعدد ایشوز پر چرچا کی جانی ہے جن میں سیکورٹی اور باہمی سکیورٹی،تجارت اور دیگر معاملات پر بات چیت ہو گی۔ تجارتی ٹیکس کے معاملہ پر امریکہ اور یوروپی یونین کے درمیان كئی مسئلے ہیں اور ان پربھی مثبت طور پر بات چیت کی جائے گی کہ کس طرح خصوصی تعلقات کے دائرے میں رہ کر آگے بھی کام کیا جائے‘‘۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا