English   /   Kannada   /   Nawayathi

مودی سرکار کی ' ون نیشن ون الیکشن' تجویز پر کانگریس کا رد عمل ،کہا ،وزیر اعظم کے ارادے ٹھیک نہیں

share with us

نئی دہلی:11؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی کے' ون نیشن ون الیکشن' والی تجویز پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ 'یہ آئین پر زہر آلود تیر کی طرح ہے'۔کانگریس نے عام انتخابات اور اسمبلی انتخابات کو ایک ساتھ کروانے کی مودی کی تجویز کو خارج کرتے ہوئے کہا کہ 'وزیر اعظم کے ارادے ٹھیک نہیں ہیں'۔ کانگریس کے ترجمان ابھیشیک منو سنگھوی نے اسے زہر آلود تیر سے تعبیر کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ' یہ قانونی اعتبار سے نامناسب اور جمہوریت کے خلاف ہے'۔ کانگریس ترجمان نے اسے پورے ملک کو ورغلانے والا قدم بتایا۔ جبکہ انہوں نے مرکزی حکومت سے سوال کرتے ہوئے کہا 'کہ  تحریک عدم اعتماد کا کیا مطلب ہے؟ جبکہ تحریک عدم اعتماد کے ذریعہ تشکیل شدہ حکومت کو بے دخل کیا جاسکتا ہے، اور یہی جمہویت کی خوبی ہے۔ کیا حکومت اس انتظام کے حق میں ہے'۔ مزید انہوں نے متعدد ریاستوں میں طویل عرصے سے نافذ کیے جانے والے صدر راج پر بھی سوال کھڑے کیے۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک میں 15 برس تک ایک ساتھ ہی ریاستی و عام انتخابات ہوئے پھر بھی اس میں کامیابی نہیں ملی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ 'ہمارے آئین ساز نے اس بات سے واقف تھے اس لیے انہوں نے ایک ساتھ الیکشن کے بارے میں نہیں سوچا۔ ایسے میں حکومت کی یہ رائے سمجھ سے بالاتر اور فضول ہے'۔                                                         

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا