English   /   Kannada   /   Nawayathi

افسوسناک: مردہ ماں کو بائیک پر سوار کر ہسپتال پہنچایا

share with us

ایم پی:11؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع ٹیکم گڑھ میں ایک المناک واقعہ سامنے آیا ہے، ایک شخص اپنی مردہ ماں کو پوسٹ مارٹم کے لیے موٹر سائیکل پر ہسپتال پہنچانے کو مجبور ہواٹیکم گڑھ ضلع کے مست پور گاؤں کی کنور بائی کو اتوار کے روز سانپ نے کاٹ لیا۔ اس کے بعد انہیں ہسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی موت ہوگئی۔ایمبولینس نہ ملنے کی وجہ سے کنور بائی کے بیٹے راجیش نے اپنی ماں کی لاش کو موٹر سائیکل پر سوار کرکے ہسپتال پہنچایا۔ اس کام میں انہوں نے اپنے ایک رشتہ دار کی مدد لی۔ راجیش نے اپنی ماں کی لاش کے ساتھ ضلع ہسپتال تک کا 35کلومیٹر کا سفر موٹر سائیکل سے طے کیا۔ ذرائع کے مطابق ہسپتال سے واپسی پر راجیش کو اپنی ماں  کی لاش کو گائوں لے جانے کے لیے ایمبولینس فراہم کی گئی۔ضلع کلکٹر ابھیجیت اگروال کے مطابق راجیش اگر 108 نمبر پر فون کرتا تو اسے ایمبولینس فراہم کی جاتی جس کے ذریعہ وہ اپنی ماں کو ہسپتال لے جا سکتا تھا۔ 
 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا