English   /   Kannada   /   Nawayathi

تمل نیٹ کے رزلٹ میں 196 نمبرز کا اضافہ کیا جائے: مدراس ہائی کورٹ

share with us

 تمل ناڈو :11؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع) مدراس ہائی کورٹ نے نیٹ کے امتحان میں غلط سوال پوچھے جانے پر اضافی نمبرز دینے کا حکم جاری کیا ہے۔ نیٹ کے پرچے کے 49 سوالات غلط پائے گئے تھے۔مدراس ہائی کورٹ نے منگل کے روز سی بی ایس ای کو حکم دیا کہ وہ تمل میں نیٹ کے امتحان دینے والے 24720 طالب علموں کو 196 نمبر اضافی طور پر دیے جائیں۔ دراصل تمل زبان میں نیٹ کے امتحان میں پوچھے گئے سوالوں میں سے 49 سوالات غلط تھے۔ 

واضح رہے کہ میڈیکل کالج میں داخلے کے لیے نیٹ کا امتحان لیا جاتا ہے۔ ایسے میں مدراس ہائی کورٹ کے فیصلہ نے سی بی ایس ای اور مرکزی وزارت صحت کو الجھن میں ڈال دیا ہے۔ جبکہ سی بی ایس ای مدراس ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا من بنا چکا ہے۔ وزارت صحت نے بتایا کہ فی الحال کائونسلنگ پر روک نہیں لگی ہے۔ دوسری جانب منگل کی شب وزارت صحت کے ایک سینیئر افسر نے کہا کہ کورٹ کا فیصلہ صحیح نہیں ہے، اس کا سیدھا اثر ہزاروں طالب علموں پر پڑیگا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کورٹ کو ایسا فیصلہ سناناہی تھا تو وہ لسٹ جاری کرنے سے قبل سناتا۔ واضح رہے کہ کمیونسٹ پارٹی سے ایم پی ٹی کے رنگ راج کی جانب سے داخل عرضی پر فیصلہ سناتے ہوئے سی بی ایس ای کو دوبارہ رینکنگ لسٹ تیار کرکے اور داخلہ شروع کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ پہلے ایک سوال پر ایک نمبر دیے جاتے تھے لیکن کورٹ نے 49 سوال پر 196 نمبر یعنی ایک سوال کے جواب پر 4 نمبر دینے کا حکم جاری کیا ہے۔ 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا