English   /   Kannada   /   Nawayathi

چین سعودی تعاون کا مستقبل روشن ہے، الجبیر

share with us

بیجنگ:10؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیرنے امید ظاہر کی ہے کہ سعودی عرب اور چین تمام شعبوں میں زبردست تعاون کرینگے۔ دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کا مستقبل روشن ہے۔ وہ بیجنگ میں مڈل ایسٹ اسٹڈیز سوسائٹی کے پلیٹ فارم سے چین سعودی تعلقات پر خصوصی لیکچر دے رہے تھے۔ انہوں نے بتایاکہ دونوں ملکوں کے تعلقات دیرینہ ہیں۔ دونوں سرمایہ کاری اسکیموں کے تحت باہمی تعلقات کو مضبوط تر بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ چین اور سعودی عرب کے درمیان تجارتی لین دین اور مشترکہ منصوبوں کا حجم 71.3ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔ دونوں ملک 88مشترکہ منصوبے قائم کئے ہوئے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا