English   /   Kannada   /   Nawayathi

یمن؛غیر ملکی عسکری ماہرین کی موجودگی کے ثبوت مل گئے‘عرب اتحاد

share with us

لبنان کی شیعہ ملیشیا حزب اللہ حوثیوں کی فوجی معاونت کی سرگرمیوں میں ملوّث ہے،پرس کانفرنس سے خطاب 

ریاض:10؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ انھیں یمن میں غیر ملکی عسکری ماہرین کی موجودگی کے ٹھوس ثبوت مل گئے ہیں اور وہ وہاں ایران کے حمایت یافتہ حوثی شیعہ باغیوں کو عسکری تربیت دے رہے ہیں۔منگل کو ترجمان عرب اتحاد کرنل المالکی نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ایک پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان عسکری ماہرین نے حوثیوں کو ایک مربوط فوجی مواصلاتی نظام بھی مہیا کیا ہے،لبنان کی شیعہ ملیشیا حزب اللہ حوثیوں کی فوجی معاونت کی سرگرمیوں میں ملوّث ہے۔انھوں نے یمن کے شمالی صوبے صعدہ کے مختلف علاقوں میں حزب اللہ کے ماہرین کے حوثی ملیشیا کی کارروائیوں میں کردار کا حوالہ بھی دیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ حالیہ دنوں میں عرب اتحادی فوج نے صوبہ صعدہ میں واقع جبل مشطب،مران،رازح،المفتاح اور النوعہ کے پہاڑی علاقوں میں حوثی ملیشیا کے ایسے پانچ فوجی مواصلاتی نظام اپنے فضائی حملوں میں تباہ کیے ہیں۔ان کے علاوہ صوبہ حجہ میں واقع جبل الوشحہ میں حوثیوں کے فوجی مواصلاتی نظام کو تباہ کیا گیا ہے۔انھوں نے یمن کی قانونی حکومت کی عمل داری کی بحالی کیلئے ایران کے حمایت یافتہ حوثی شیعہ باغیوں کیخلاف جاری جنگ میں ہونیوالی پیش رفت کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اور جنگ زدہ ملک کے تما م شہروں اور گورنریوں میں بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال کی بہتری کے لیے عرب اتحاد کی امدادی سرگرمیوں کے بارے میں صحافیوں کو آگاہ کیا۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا