English   /   Kannada   /   Nawayathi

رواں سال کی پہلی ششماہی، اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 3ہزار فلسطینی گرفتار

share with us

قابض اسرائیلی فوج نے کریک ڈاؤن کے دوران 84 خواتین اور 497بچوں کو بھی گرفتار کیا ،رپورٹ انسانی حقوق

رام اللہ:10؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے اداروں کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سال 2018 کی پہلی ششماہی کے دوران قابض اسرائیلی فوج کے ہاتھوں تین ہزار فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا۔ فلسطینی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسیران اسٹڈ سینٹر کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران اسرائیلی فوج نے غرب اردن، بیت المقدس اور غزہ سمیت دیگر فلسطینی علاقوں میں کریک ڈاؤن کے دوران 84 خواتین اور 497 بچوں کو بھی گرفتار کیا گیا۔انسانی حقوق گروپ نے خبردار کیا ہے کہ سال 2017 کی نسبت رواں سال 30 فی صد زیادہ بچے گرفتار کیے گئے جب کہ پچھلے سال اسی عرصے میں گرفتار ہونے والے فلسطینی بچوں کی تعداد 380 تھی۔رپورٹ کے مطابق صہیونی فوج نے غزہ کی پٹی کے 120 فلسطینیوں کو حراست میں جن میں مریض، کاروباری شخصیات اور ماہی گیر بھی شامل ہیں۔رواں سال کی پہلی ششماہی کے اختتام تک مزید چار فلسطینی قیدی اسرائیلی جیلوں نا روا سلوک کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جس کے بعد شہدا تحریک اسیران کی تعداد 216 ہوگئی ہے۔رپورٹ کے مطابق قابض فوج نے رواں سال کی پہلی شش ماہی میں 505 فلسطینیوں کو انتظامی قید کی سزائیں دیں۔ ان میں سے 306 کی انتظامی قید میں توسیع جب کہ 199 کو پہلی بار حراست میں لیا گیا۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا