English   /   Kannada   /   Nawayathi

شام کی تعمیرِ نو اولین ترجیح ہے،بشار الاسد

share with us

دمشق :10؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع) شامی صدر بشارالاسد نے کہا ہے کہ جنگ زدہ ملک کی تعمیرِ نو ان کی اولین ترجیح ہے تاہم دہشتگردی کیخلاف جنگ بھی جاری رکھی جائیگی۔منگل کو دارالحکومت دمشق میں شامی سفارت کاروں کے ایک اجتماع میں گفتگو کرتے ہوئے صدر بشارالاسد کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت ترمیمی قانون سازی،دہشتگردی کے نتیجے میں بے گھر ہونیوالے مہاجرین کی واپسی اور معطل سیاسی عمل کو دوبارہ بحال کرنے کیلئے اقدامات کرے گی،مغربی ممالک کے اعلیٰ عہدے داروں کا اس بات پر اصرار رہا کہ وہ بشار الاسد کی اقتدار سے رخصتی اور قابلِ اعتبار انتقالِ اقتدار کے بغیر شام کی تعمیر نو میں کوئی مدد نہیں کریں گے۔بشارالاسد یورپی ممالک کے اس مطالبے کو مسترد کرتے چلے آرہے ہیں اور ان کا کہنا تھا کہ وہ ان ممالک کی تعمیرِ نو کیلئے مشروط مالی امداد کو قبول نہیں کریں گے۔ان کے بہ قول ملک کی تعمیر نو کی کم سے کم لاگت 200 ارب ڈالر ہوسکتی ہے۔انھوں نے جون میں اپنے انٹرویو میں کہا تھا کہ مغرب شام میں تعمیرِنو کا حصہ دار نہیں ہوگا۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا