English   /   Kannada   /   Nawayathi

جنوبی افریقہ؛سابق صدر جیکب زوما کے بیٹے پر بدعنوانی کے الزام میں فرد جرم عائد

share with us

کیپ ٹاؤن:10؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)جنوبی افریقہ کے سابق صدر جیکب زوما کے بیٹے دو دوزانے زوما پر بھی بدعنوانی کے الزام میں فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی افریقہ کے سابق صدر جیکب زوما کے بیٹے دودوزانے زوما پر بھی بدعنوانی کے الزام میں فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔منگل کو سابق صدر جیک زوما کے بیٹے دودوزانے کے وکیل نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میرے موکل کے والد سابق صدر جیکب زوما کو بھی اپنے خلاف کرپشن کے متعدد الزامات کا سامنا ہے،دودوزانے کو گزشتہ جمعے کے روز اس وقت جوہانسبرگ کے ہوائی اڈے سے گرفتار کیا گیا تھا،جب وہ اپنے ایک بھائی کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے وطن لوٹے تھے،کرپشن کا جو مقدمہ ان کی گرفتاری کیوجہ بنا،وہ 2016میں دائر کیا گیا تھا

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا