English   /   Kannada   /   Nawayathi

نیٹو میں شمولیت کے لیے مذاکرات کا امکان موجود ہے،مقدونیہ

share with us

سکوپی:10؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع) مقدونیہ کے وزیر خارجہ نکولا دیمیتروف نے کہا ہے کہ بدھ سے شروع ہونیوالی مغربی دفاعی اتحاد کی سربراہ کانفرنس کے موقع پر ان کے ملک کی اس اتحاد میں شمولیت کے مذاکرات شروع کرنے کی منظوری دی جا سکتی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیٹواتحاد کے سیکرٹری جنرل سٹولٹن برگ چند روز قبل عندیہ دے چکے ہیں کہ جولائی میں ہونیوالی کانفرنس میں مقدونیہ کو رکنیت دینے کے مذاکراتی عمل کی منظوری ممکن ہے۔واضح رہے کہ مغربی دفاعی اتحاد کی 2روزہ کانفرنس (آج) بدھ سے برسلز میں شروع ہو گی۔جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی شرکت کریں گے

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا