English   /   Kannada   /   Nawayathi

داخلے نہ ہونے کی وجہ سے ضلع اترکنڑا میں بارہ سرکاری اسکول عارضی طور پر بند کردئیے گئے 

share with us

کاروار 10؍ جولائی 2018(فکروخبر نیوز) ضلع اترکنڑا میں نئے داخلے نہ ہونے کی وجہ سے تقریباً بارہ ابتدائی پرائمری سرکاری اسکول بند کردئیے گئے ہیں۔ان میں کاروار میں سات اور سرسی میں پانچ سرکاری اسکول شامل ہیں۔ سرسی تعلیمی بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر سی ایس نائک نے اس کی وجوہات بیان کرتے ہوئے کہا کہ نئے داخلے نہ ہونے کی وجہ سے یہ اسکول کچھ مدت کے لیے بند کردئیے گئے ہیں۔ یہاں کے جنگلاتی علاقہ میں بہت ہی کم آباد ہیں اس لیے پرائمری اسکولوں میں طلباء کی تعداد موجود نہیں ہے۔ سالِ گذشتہ ایسے علاقوں میں صرف تین اور چار طلبہ کی وجہ سے اسکول جاری رکھے گئے تھے اب سرکاری احکامات کے مطابق انہیں بند کردیا گیا ہے۔ کاروار ضلع کے تعلیمی بورڈ کے زیر نگرانی آنے والے ان اسکولوں میں بند کردیا گیا ہے انکولہ تعلقہ کی کبگل لوویر پرائمری اسکول ، بوگری بیل لوویر پرائمری اسکول ، کڈلے لوویر پرائمری اسکول ، کھاروی واد پرائمری اسکول ، سنکیری لوویر پرائمری اسکول کاروار ، نندن گدا لوویر پرائمری اسکول ،سرسی تعلیمی ضلع بورڈ میں کلگار لوویر پرائمری اسکول سداپور تعلقہ ، ماونا کوپا لوویر پرائمری اسکول سرسی ضلع ، ہنچلی لوویر پرائمری اسکول ، بیلکھنڈ لوویر پرائمری اسکول یلاپور ، اردو لوویر پرائمری اسکول جوئیڈا ، 
کاروار ضلع کے تعلیمی محکمہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر این جی نائک نے کہا کہ ان اسکولوں میں داخلے نہ ہونے کی وجہ سے انہیں تین سال کے لیے بند کردیا گیاہے۔ یہاں کے اساتذہ کو دیگر اسکول میں منتقل کردیا گیا ہے۔ اگر ان اسکولو ں میں تین سال بعد داخلے جاری ہوتے ہیں تو دوبارہ ان اسکولوں کو کھول دیا جائے گا اور اساتذہ ومعلمات کو بھی دوبارہ یہیں منتقل کیا جائے گا۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا