English   /   Kannada   /   Nawayathi

چین میں ماحولیاتی معیار کی خلاف ورزی کی پاداش میں سینکڑوں افسران کو جیل کی سزا

share with us

بیجنگ:10؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)چین میں ماحولیاتی معیار کی خلاف ورزی کی وجہ سے آب و ہوا خراب ہونے کے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے سینکڑوں افسران کو جیل بھیجا گیا ہے اور کئی پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ یہ اطلاع ماحولیات کی وزارت نے دی ہے۔وزارت کی جانب سے جاری ایک بیان میں پیر کو دیر رات بتایا گیا کہ دس صوبوں میں کل 4305 افسران کو پیرامیٹرز کی خلاف ورزی کا ذمہ دار مانتے ہوئے جیل کی سزا سنائی گئی ہے اور کئی پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

مئی ماہ کے آخر میں مرکزی حکومت کے تابع انسپکٹرز نے ماحولیاتی معیار کی خلاف ورزی کے واقعات کو سنجیدگی سے لیا تھا اور یہ پایا کہ پولیوشن کے معیارپر مناسب طریقے سے عمل نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے کئی مسائل دیکھنے کو مل رہے ہیں۔انسپکٹروں کا کہنا ہے کہ مقامی سطح اور ریاستی حکومتوں کے تابع عملہ نے اپنے کام کو ذمہ داری سے نہیں لیا ہے جس کی وجہ سے یہ دیکھنے کو ملا ہے۔ان افسران پر کل 510 ملین یوآن کا جرمانہ عائد کیا ہے اور کچھ كو جیل کی سزا سنائی گئی ہے۔ماحولیات کی وزارت کے مطابق انسپکٹروں نے معیار کی خلاف ورزی کے 28،076 معاملوں کا پتہ لگایا اور 464 افسران کے خلاف انتظامی یا مجرمانہ معاملے درج کئے گئے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا